4 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان شرپسندوں نے گلگت کو نشانہ بنایا ہے دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان شرپسندوں نے گلگت کو نشانہ بنایا ہے دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت ميں امن و امان کيلئے سيکيورٹي فورسز کي نفري بڑھادي، گلگت ميں حاليہ فسادات فرقہ وارانہ نہيں، دہشت گرد پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں. وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد ميں علماء کے وفد نے ملاقات کي. ملاقات کے دوران رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت ميں نوگو ايرياز ہيں جنہيں ختم کرنے کي ہدايات ديديں، گلگت ميں بغير اين او سي جائيداد خريدنے پر پابندي ہوگي. انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو غيرمستحکم کرنا چاہتے ہيں، گلگت کو نشانہ بنانا شرپسندوں کا خاص مقصد ہے. ....... /169